شیل ہاربر۔ 24 مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر شیل ہاربر میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوائی جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی آسٹریلوی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب کی میزبانی 'شیل ہاربر اسلامک سوسائٹی' کے چیئرپرسن غلام مصطفیٰ چوہدری اور وائس چیئرپرسن الطاف عباسی نے کی۔ تقریب کے معزز مہمانوں میں شیل ہاربر کے میئر …
آسٹریلیا کے شہر شیل ہاربر میں یومِ پاکستان کی پروقار تقریب، پاکستانی کمیونٹی کا جوش و خروش
شیل ہاربر۔ 24 مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر شیل ہاربر میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوائی جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی آسٹریلوی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب کی میزبانی ‘شیل ہاربر اسلامک سوسائٹی’ کے چیئرپرسن غلام مصطفیٰ چوہدری اور وائس چیئرپرسن الطاف عباسی نے کی۔ تقریب کے معزز مہمانوں میں شیل ہاربر کے میئر کرس ہومر اور کونسلر جان ڈیوی شامل تھے۔
اس موقع پر مسلم کمیونٹی، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس سے تقریب کا ماحول روایتی اور خاندانی جوش و خروش سے بھرپور نظر آیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کرس ہومر نے خطے میں کثیر الثقافتی ہم آہنگی اور کمیونٹی کے فعال کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیل ہاربر کو اپنی متنوع کمیونٹی پر فخر ہے اور یومِ پاکستان جیسی تقریبات اس طاقت کا مظہر ہیں جو مختلف ثقافتوں کو اپنانے سے حاصل ہوتی ہے۔
میئر نے مزید کہا کہ یومِ پاکستان جیسی تقریبات نہ صرف کسی قوم کے ورثے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں بلکہ یہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی سمجھ بوجھ اور دوستی کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔کونسلر جان ڈیوی نے بھی اتحاد و یگانگت کے فروغ میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ تقریب کے اختتام پر میزبان غلام مصطفیٰ چوہدری نے تمام مہمانوں اور کمیونٹی ممبران کا ان کی شرکت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔









