اسلام آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو کا چیئر مین تعینات کر دیا ہے ۔اتوار کو وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیب آرڈیننس1999 سیکشن 6 (بی ) کے تحت صدر مملکت نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب احتلاف کی مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) جاوید اقبال …
سابق جج جسٹس(ر) جاوید اقبال احتساب بیورو کا چیئر مین تعینات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو کا چیئر مین تعینات کر دیا ہے ۔اتوار کو وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیب آرڈیننس1999 سیکشن 6 (بی ) کے تحت صدر مملکت نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب احتلاف کی مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(ر) جاوید اقبال کو4سال کی مدت (ناقابل توسیع )کے لئے قومی احتساب بیورو کا چیئر مین تعینات کر دیا ہے۔نئے چیئرمین کی مدت ملازمت کا اغاز عہدے کا چارج سنبھالنے کے دن سے ہوگا۔








