بحرین کی وزیر صحت کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کومزید فروغ ملے گا،پاکستانی سفیر جاوید ملک

اسلام آباد۔8 اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین کی وزیر صحت فائقہ الصالحکے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کومزید فروغ ملے گا۔اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بحرین کی وزیر صحت اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کریگی جس میں صحت کے شعبے میں دو طرفہ …

اسلام آباد۔8 اکتوبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین کی وزیر صحت فائقہ الصالحکے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کومزید فروغ ملے گا۔اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بحرین کی وزیر صحت اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کریگی جس میں صحت کے شعبے میں دو طرفہ باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا۔وہ ڈبلیو ایچ اوعلاقائی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply