مختلف سیاسی رہنمائوں کی سینیٹر شیری رحمان کے گھر آمد، بیٹی کی وفات پر اظہار تعزیت

کراچی۔25مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، سیاسی رہنمائوں قمر زمان کائرہ ،محسن عزیز، جاوید عباسی، چوہدری منظور اور عرفان شاہ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کے گھر گئے اور ان کی بیٹی کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کی ۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سیاسی قیادت نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی اور اہلخانہ کے ساتھ …

کراچی۔25مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، سیاسی رہنمائوں قمر زمان کائرہ ،محسن عزیز، جاوید عباسی، چوہدری منظور اور عرفان شاہ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کے گھر گئے اور ان کی بیٹی کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کی ۔

بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سیاسی قیادت نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی اور اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔