اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) جمعرات کو شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان ، خیبرپختونخوا …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب اور اسلام آباد وکشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) جمعرات کو شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔وسطی/شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ شمالی بلوچستان، بالائی/مغربی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوامیں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 12)، بارکھان 04، ژوب 02، پنجاب: جوہرآباد 14، چکوال 03، نورپور تھل 02، لیہ، کوٹ ادو 01، خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 06، ایئرپورٹ 01) اور بنوں میں 03بارش ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :مٹھی38، شہید بینظیر آباد،چھور اور سکرنڈ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بدھ کی رات اور 26 مارچ کے دوران تیز بارش کے باعث خاران ،تربت،کیچ، نوشکی، پنجگور،گوادر ،پسنی اور گردونواح کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا خدشہ ہے۔








