کراچی۔25مارچ (اے پی پی):پاک بحریہ نے پی ایل اے (نیوی)کے جہاز داچنگ کا دو طرفہ مشق سی گارڈین۔4 میں شرکت کے لئے کراچی آمد پر پرتپاک استقبال کیا، یہ مشق 25 مارچ تا 2 اپریل 26 ء تک جاری رہے گی۔ آمد پر، پی ایل اے (نیوی) کے جہاز داچنگ کو پاک بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ بندرگاہ تک لایا گیا۔ پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز سے جاری …
پی ایل اے (نیوی) کے جہاز داچنگ کی پاک-چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈین-4 میں شرکت کے لئے کراچی آمد

مزید خبریں
کراچی۔25مارچ (اے پی پی):پاک بحریہ نے پی ایل اے (نیوی)کے جہاز داچنگ کا دو طرفہ مشق سی گارڈین۔4 میں شرکت کے لئے کراچی آمد پر پرتپاک استقبال کیا، یہ مشق 25 مارچ تا 2 اپریل 26 ء تک جاری رہے گی۔ آمد پر، پی ایل اے (نیوی) کے جہاز داچنگ کو پاک بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ بندرگاہ تک لایا گیا۔
پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز سے جاری بیان کے مطابق سی گارڈین مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین آپریشنل ہم آہنگی کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے جو علاقائی امن کے لئے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ اس مشق کے دوران بندرگاہ اور سمندر میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جن میں ماہرین کےدرمیان تبادلہ خیال، نوجوان افسران کا عصری موضوعات پر سیمینار، گنری مشقیں اور بحری سلامتی کی دیگر مشقیں شامل ہیں۔
سی گارڈین مشقوں کا سلسلہ پاکستان اور چین کے مابین مضبوط تعلقات اور علاقائی امن و استحکام کے لئے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں محفوظ اور مستحکم بحری ماحول کے قیام میں معاون ثابت ہو گی۔








