پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جمعہ کو شیڈول غیر معمولی اجلاس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جمعہ 27 مارچ کو شیڈول کانگریس کے غیر معمولی اجلاس کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور۔26مارچ (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جمعہ 27 مارچ کو شیڈول کانگریس کے غیر معمولی اجلاس کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔فیڈریشن کی جانب سے جاری باضابطہ نوٹس کے مطابق یہ اجلاس اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے مقام پر منعقد ہونا تھا، تاہم ممبران کی درخواست اور حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے پیش نظر اسے فی الحال منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ اجلاس جمعہ27 مارچ 2026 کو صبح 10 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں مناسب وقت پر کیا جائے گاجبکہ اجلاس کی منسوخی سے متعلق تمام کانگریس ممبران کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا گیا ہے۔