اکستان ائیرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) نے ملک بھر میں بارشوں، طوفانی ہوائوں اور گرج چمک کے تناظر میں ہوائی اڈوں پر مکمل احتیاط برتنے ،تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور ہوائی آپریشنز کو محفوظ رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے بارشوں، طوفانی ہوائوں کے تناظر میں ہوائی اڈوں پر احتیاط برتنے کے احکامات

مزید خبریں
اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) نے ملک بھر میں بارشوں، طوفانی ہوائوں اور گرج چمک کے تناظر میں ہوائی اڈوں پر مکمل احتیاط برتنے ،تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور ہوائی آپریشنز کو محفوظ رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔جمعرات کو ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ25 سے 29 مارچ تک بارش، ہوائیں اور گرج چمک کے تناظر میں ہوائی اڈوں پر مکمل احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔کراچی ایئرپورٹ پر احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے کراچی سمیت سندھ میں 25، 26 اور 28، 29 مارچ کو بارش و گرج چمک متوقع ہے۔پ
ارکڈ طیاروں کو محفوظ کرنے اور کیڑے مکوڑوں اور پرندوں سے نمٹنے کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور ہوائی آپریشنز کو محفوظ رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔پی اے اے نے کہا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہلکے طیاروں کو محفوظ جگہ پر باندھیں، کھلے یا بکھرے سامان کو محفوظ کریں، ایئر سائیڈ انسپکٹرز برڈ شوٹرز تعیناتی، فیومی گیشن وغیرہ اقدامات کو یقینی بنائیں،طوفان و بادوباراں کی صورت میں نکاسی اب کے راستوں کو صاف رکھیں اور رن وے فریکشن چیک کریں،بارش اور آندھی میں الیکٹریکل کیبلز اور لائٹس کو خصوصی طور پر چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پی اے اے نے ہدایت کی ہے کہ فالو می وین، ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز(آر ایف ایف ایس) اور آپریشنل سٹاف الرٹ رہیں۔








