وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فریال تالپور کی رہائش گاہ آمد، ان کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی پر مبارکباد دی
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی فریال تالپور کی رہائش گاہ آمد، ان کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی پر مبارکباد دی

مزید خبریں
کراچی۔26مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔








