آئیسکو نے 27 مارچ کیلئے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
آئیسکو نے 27 مارچ کیلئے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل)جمعہ 27 مارچ کیلئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ جمعہ 27 مارچ کو راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک شکریال فیڈر ،
جی ایس او سرکل میں صبح 7 بجے سے 10 بجے تک پارک انکلیو1، پی ایچ اے1، آئسولیشن ہسپتال، کھڑہ پیر، وارس حویلی، سکیم1، کنگ حماد یونیورسٹی فیڈرز صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی چکوال بھگوال تلہ گنگ اور 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری لائنز صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن نیو واہ بہترموڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








