شمال مشرقی بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شمال مشرقی بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان ،خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گاتاہم رات کے دوران بلوچستان کے مغربی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
شمالی بلوچستان، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں چراٹ 33، پاراچنار 25، مالم جبہ 11، پشاور (ایئرپورٹ 08، سٹی 07)، سیدو شریف 07، لوئر دیر 06، کاکول 05، تخت بائی، بالاکوٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان (شہر 04، ایئرپورٹ 01)،دیر 03، کالام 01،پنجاب میں چکوال 16، جوہر آباد 14، لیہ 08، اسلام آباد (ایئر پورٹ 07، زیرو پوائنٹ، سید پور، گولڑہ، بوکرا 02)، شیخوپورہ 07، اٹک، حافظ آباد 06، کوٹ ادو 05، نور پور تھل 04، منگلا، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، بھکر 03،مری، جھنگ 02، اوکاڑہ 01،بلوچستان میں اور ماڑہ 19، بارکھان 17، ژوب 08، گوادر 03، کشمیر میں کوٹلی 06، مظفر آباد (ایئرپورٹ 05، سٹی 04) اور گڑھی دوپٹہ 05 اور راولاکوٹ میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی37، شہید بینظیر آباد36،حیدرآباد اور ٹندوجام میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








