جاز ورلڈ نے ڈیجیٹل شمولیت اور ماحولیاتی تحفظ میں کردار کے اعتراف میں دوای ایس جی ایوارڈز حاصل کر لئے

ڈیجیٹل سروس کمپنی جاز ورلڈ نے 15ویں انٹرنیشنل سمٹ برائے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی میں دو ای ایس جی ایوارڈز اپنے نام کئے جو کمپنی کی پائیدار اختراعات، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور "بیٹر لائف فار آل”کے مقصد کے لئے کی گئی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں۔

کراچی۔26مارچ (اے پی پی):ڈیجیٹل سروس کمپنی جاز ورلڈ نے 15ویں انٹرنیشنل سمٹ برائے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی میں دو ای ایس جی ایوارڈز اپنے نام کئے جو کمپنی کی پائیدار اختراعات، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور "بیٹر لائف فار آل”کے مقصد کے لئے کی گئی خدمات کو تسلیم کرتے ہیں۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق جاز ورلڈ کے ڈیجیٹل سفر پروگرام کے لئے سسٹین ایبلٹی انوویشن ایوارڈ اور قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے)کے ساتھ تعاون کے لئے کرائسز/ڈیزاسٹر اسسٹنس ایوارڈ شامل ہیں جو ارلی وارننگ سسٹم اور سیلابی ریلیف میں جاز ورلڈ کی فعال شراکت کو تسلیم کرتے ہیں۔یہ ایوارڈز وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈینیشن سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں منعقدہ تقریب میں پیش کئے۔

جاز ورلڈ کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز سید ظہیر مہدی نے ایوارڈز کے حوالے سے کہاکہ یہ اعزاز جاز ورلڈ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں ٹیکنالوجی کے ذریعے بیٹر لائف فار آل ممکن بنائے۔ نوجوان طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنا، آن لائن سیفٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، اور کمیونٹی کو وقت پر معلومات اور آگاہی فراہم کر کے موسمی خطرات جیسے سیلاب کے لئے تیاری کرانا ہمارے پائیدار اور جامع معاشرتی اثرات کے مقصد کا حصہ ہے۔جاز ورلڈ کا ڈیجیٹل سفر پروگرام گوگل اور ٹیک ویلی کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے اور یہ گریڈ 6 سے 8 کے طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتیں، آن لائن سیفٹی کے بارے میں آگاہی اور ابتدائی کوڈنگ کی تربیت دیتا ہےجبکہ اساتذہ کو کلاس روم میں ڈیجیٹل لرننگ شامل کرنے کی تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔

پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک 3 لاکھ سے زائد طلبہ اور 5 ہزار اساتذہ اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔دوسری جانب کمپنی کا این ڈی ایم اے کے ساتھ موبائل بیسڈ ارلی وارننگ سسٹم پر تعاون جو جی ایس ایم اے موبائل فار ہیومنٹیرین انوویشن کے تعاون سے تیار ہوا، خطرے سے دوچار کمیونٹیز کو موسمی خطرات کے دوران حقیقی وقت میں الرٹس اور حفاظتی ہدایات فراہم کرتا ہے۔ اس تعاون کے تحت مون سون اور شدید بارش کے دوران 3 کروڑ سے زائد انتباہی اور مشورتی پیغامات بھیجے گئے جس سے ملک بھر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوئی۔یہ ایوارڈز اس بات کا ثبوت ہیں کہ جاز ورلڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشرتی بہتری لانے میں کس حد تک کامیاب رہا ہے، چاہے وہ ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینا ہو، ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو، یا پاکستان کے لیے پائیدار حل فراہم کرنا ہو۔