وزیر اعظم کی ارتھ آور 2026 کی مناسبت سے 28 مارچ کی رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک لائٹس بند رکھنے کی ہدایت
وزیر اعظم کی ارتھ آور 2026 کی مناسبت سے 28 مارچ کی رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک لائٹس بند رکھنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے 28 مارچ 2026ء (ہفتہ) کو ’’ارتھ آور‘‘ منانے کے لئے ملک بھر میں اس دن رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک زیادہ سے زیادہ برقی لائٹس بند رکھنے کی ہدایت کر دی۔ کابینہ ڈویژن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ اقدام ’’ارتھ آور 2026‘‘ کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا عنوان "Give an Hour for Earth” ہے۔ واضح رہے کہ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے ضیاع کو روکنا اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔