سعودی عرب نے یمن کی جنگ کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کر دیا

سعودی عرب نے یمن کی جنگ کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کر دیا اقوام متحدہ کی رپورٹ گمراہ کن اور غیر مستند اعداد و شمار اور خامیوں سے بھرپور ہے، سعودی مستقل مندوب عبداللہ المعلمی اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں یمن کی جنگ کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ کو گمراہ کن قرار …

سعودی عرب نے یمن کی جنگ کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کر دیا
اقوام متحدہ کی رپورٹ گمراہ کن اور غیر مستند اعداد و شمار اور خامیوں سے بھرپور ہے، سعودی مستقل مندوب عبداللہ المعلمی

اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں یمن کی جنگ کے حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے یمن میں لڑنے والے اتحاد کو بلیک لسٹ کرنے کی مہم کو مسترد کر دیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے اقوام متحدہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس رپورٹ میں گمراہ کن اور غیر مستند اعداد و شمار اور اطلاعات کو مسترد کرتے ہیں،سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی عام آبادی کو نشانہ بنانے سے ہر ممکنہ کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی سول آبادی کو تکلیف سے بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاط کرتی ہے۔ سعودی سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنگی علاقے میں بچوں کے حوالے سے رپورٹ میں خامیاں ہے جس میں اطلاعات جمع کرنے اور یمن میں اس کے محفوظ ذرائع شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اتحادیوںکو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پہلی فہرست میں نہیں رکھا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں اتحادیوں کی کارروائیوں کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں کمی کا اعتراف کیا ہے اور بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کےلئے حوثی باغیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے ان حقائق اور اطلاعات کے تصور کو درست کرنے کے لئے مشاورت کر رہے ہیں۔ بعدازاں اقوام متحدہ کی بچوں اور آرمڈکنفلیکٹ پر سالانہ رپورٹ کے جواب میں یمن میں حکومتی عملداری بحال کرنے کے لئے کام کرنے والے عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے ایسی ریاستوں جو بچوں کے تحفظ میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہیں کی فہرست کو سراہتا ہے۔ اس رپورٹ میں اتحادیوں کے اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کی بھی تعریف کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply