اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کے نئے وزیرِاعظم بالیندر شاہ کو انتخابات میں کامیابی کے بعد منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ ”ایکس“ پر صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان قیادت کو خطے کی سمت متعین کرتے دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے …
صدر مملکت آصف علی زرداری کی نیپال کے نومنتخب وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کے نئے وزیرِاعظم بالیندر شاہ کو انتخابات میں کامیابی کے بعد منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ ”ایکس“ پر صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان قیادت کو خطے کی سمت متعین کرتے دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور وہ نیپال کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید گہرے تعاون کا خواہاں ہے۔








