تھانہ سلانوالی پولیس نے خواتین کی وڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

تھانہ سلانوالی پولیس نے خواتین کی وڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

سرگودھا۔ 27 مارچ (اے پی پی):تھانہ سلانوالی پولیس نے خواتین کی وڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ سلانوالی انسپکٹر سرفراز احمد کے مطابق ملزم پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والی خواتین اور طالبات کی وڈیوز بناتا اور اُن وڈیوز کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کے ساتھ وائرل کرتا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا ٹریکنگ کی مدد سے ملزم ابوبکر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔