نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

ائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں اور خطے اور عالمی سطح پر حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں اور خطے اور عالمی سطح پر حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے ڈائیلاگ اور مسلسل سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔