اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی ) پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 39 قانون شکنوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایک اہلکار نے اتوار کے روز ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ گولڑہ، آبپارہ، انڈسٹریل ایریا، نون، شمس کالونی، کرپا اور بنی گالہ تھانوں کی پولیس ٹیموں نے مختلف …
آئی سی ٹی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 39 قانون شکن گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی ) پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 39 قانون شکنوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایک اہلکار نے اتوار کے روز ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ گولڑہ، آبپارہ، انڈسٹریل ایریا، نون، شمس کالونی، کرپا اور بنی گالہ تھانوں کی پولیس ٹیموں نے مختلف جرائم میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 1,660 گرام چرس، 610 گرام ہیروئن، 201 گرام آئس، 15 بوتلیں شراب، سات پسٹل بمعہ گولیاں اور دو خنجر برآمد کیے گئے۔ ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں سے مزید 25 مجرموں کو گرفتار کیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی عوامی امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔








