دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 500 کیوسک …

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 40 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 35 ہزار 200 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 27 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 31 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 600 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 33 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 100 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1448.29 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.961 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1136.15 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.208 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 641.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔