اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی قبضے سے ہر حال میں آزادی چاہتے ہیں‘ ہم مسئلہ کشمیر کا فوجی نہیں بلکہ پرامن حل چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی وی ورلڈ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی …
آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی قبضے سے ہر حال میں آزادی چاہتے ہیں‘ ہم مسئلہ کشمیر کا فوجی نہیں بلکہ پرامن حل چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی وی ورلڈ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا اور دنیا کو بتایا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی اور کشمیری دونوں رہنما مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے الزام عائد کیا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ نہیں دے رہی اور یہی وجہ ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت سمیت تعلیم، زراعت اور محکمہ صحت کا فروغ اور علاقے میں بہتر حکمرانی میری ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مسئلہ کشمیر کو تمام دستیاب فورمز پر اجاگر کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔








