سرگودھا۔ 30 مارچ (اے پی پی):تھانہ سلانوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی کا استعمال کر کے شہریوں کو لُوٹنے والے نوسر باز کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سلانوالی سرفراز احمد نے پولیس ناکہ لگا کر پولیس کی وردی پہن کر شہریوں سے رقم بٹورنے والے نوسر باز ملزم حماد احسن کو گرفتار کر لیا۔ …
تھانہ سلانوالی پولیس کی کارروائی، نوسر باز گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا۔ 30 مارچ (اے پی پی):تھانہ سلانوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی وردی کا استعمال کر کے شہریوں کو لُوٹنے والے نوسر باز کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سلانوالی سرفراز احمد نے پولیس ناکہ لگا کر پولیس کی وردی پہن کر شہریوں سے رقم بٹورنے والے نوسر باز ملزم حماد احسن کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار نوسر باز کے قبضہ سے پولیس یونیفارم بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ جعلی سرکاری ملازم بننا یا غیر قانونی طور پر سرکاری علامات کا استعمال کرنا قانوناً جرم ہے، ایسے عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔








