وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پیر کو سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پر تعزیت کی۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کی سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ آمد، صاحبزادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
کراچی۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پیر کو سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی صاحبزادی ماروی ملک کے انتقال پر تعزیت کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شیری رحمان اور ان کے ا ہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انجینئر امیر مقام نے مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔








