صوابی،قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب دو ملزمان گرفتار

پشاور۔ 31 مارچ (اے پی پی):تھانہ ٹوپی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی وضع کردہ ہدایات پر اشتہاری مجرمان اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل ٹوپی …

پشاور۔ 31 مارچ (اے پی پی):تھانہ ٹوپی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔تر جمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی وضع کردہ ہدایات پر اشتہاری مجرمان اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل ٹوپی شکیل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹوپی شاہی ملک خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان خطاب گل اور وحید ہیں، جو مسمی میر حسن کے قتل میں ملوث تھے۔ پولیس نے ملزمان کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق وقوعہ کی وجہ عناد قتل مقاتلی دشمنی بتائی جاتی ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے ۔