لاہور۔31مارچ (اے پی پی):محکمہ چیف وائلڈلائف رینجر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی قیادت میں صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کا بریڈنگ سیزن شروع ہونے پر فیلڈ کی کڑی نگرانی کررہا ہے ۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کیمطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع خوشاب عبداللہ بلال کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجرزنے فیلڈ کی نگرانی کے دوران ایک خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک لیمب لفٹر سے اڑیال کا …
جنگلی جانوروں و پرندوں کا بریڈنگ سیزن شروع ہونے پر فیلڈ کی کڑی نگرانی جاری ہے،ترجمان محکمہ وائلڈ لائف

مزید خبریں
لاہور۔31مارچ (اے پی پی):محکمہ چیف وائلڈلائف رینجر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی قیادت میں صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کا بریڈنگ سیزن شروع ہونے پر فیلڈ کی کڑی نگرانی کررہا ہے ۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کیمطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع خوشاب عبداللہ بلال کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجرزنے فیلڈ کی نگرانی کے دوران ایک خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک لیمب لفٹر سے اڑیال کا بچہ بازیاب کرکے اسے موقع پر گرفتار کرلیا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر اس کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ بازیاب کروائے گئے اڑیال کے بچے کو فوری طور پر خصوصی نگہداشت کیلئے وائلڈلائف پارک جوہر آباد منتقل کردیا ۔ایسی ہی ایک دیگر کامیاب کارروائی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع بھکر محمد طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز قبضہ تیتر کی پاداش میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسے مبلغ 55ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا ۔








