ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے، ویژن 2025ءکے تحت پلاننگ کمیشن نے ایک مربوط منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت پاکستان کے مختلف صوبہ جات سمیت آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور قبائلی علاقہ جات کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا …

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے، ویژن 2025ءکے تحت پلاننگ کمیشن نے ایک مربوط منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت پاکستان کے مختلف صوبہ جات سمیت آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور قبائلی علاقہ جات کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 53.6ارب روپے کی لاگت کے 24 منصوبے منظور جبکہ 27.1 ارب لاگت کے منصوبے ایکنک کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply