اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے فارن آفس چیک پوسٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ مصروف اوقات میں ٹریفک کی بلا تعطل نقل و حرکت یقینی بنائی جائے
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کا فارن آفس چیک پوسٹ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے فارن آفس چیک پوسٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ مصروف اوقات میں ٹریفک کی بلا تعطل نقل و حرکت یقینی بنائی جائے۔ منگل کے روز ایک اہلکار نے ’’ اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سی ٹی او سرفراز ورک نے چیک پوسٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں تعینات ٹریفک اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سی ٹی او نے افسران کو ہدایت دی کہ مؤثر نگرانی کو برقرار رکھا جائے، ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو فعال انداز میں سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے خاص طور پر مصروف اوقات میں ٹریفک کی روانی کو ہموار اور بلا رکاوٹ برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ چوکنا رہیں، پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دیں اور ٹریفک سے متعلق کسی بھی مسئلے پر بروقت ردعمل یقینی بنائیں۔








