اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کل بدھ کو اپ گریڈیشن کے بعد بہترین سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہو گی، ریلوے حکام تقریب میں شرکت کریں گے۔ عوام ایکسپریس کے ہر ایک ریک کی تمام اکانومی اور اے سی سٹینڈرڈ کوچز کی اڑھائی کروڑ روپے سے اپ گریڈیشن …
خواجہ سعد رفیق بہترین سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس کا افتتاح (کل) کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کل بدھ کو اپ گریڈیشن کے بعد بہترین سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہو گی، ریلوے حکام تقریب میں شرکت کریں گے۔ عوام ایکسپریس کے ہر ایک ریک کی تمام اکانومی اور اے سی سٹینڈرڈ کوچز کی اڑھائی کروڑ روپے سے اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔ محفوظ اور بہترین سفر کے لئے پاور پلانٹ، اے سی ڈائننگ کار، لگیج وین اور بریک وین کی بھی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔ ٹوٹی پھوٹی بوسیدہ بوگیوں، پرانے ٹوائلٹس اور غیر آرام دہ نشستوں سے نجات دلائی گئی ہے، اے سی سٹینڈرڈ میں پرائیویسی کے لئے پردوں کا اہتمام کیا گیا ہے، پہلے سے بہتر ائیرکنڈیشننگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ پاکستان ریلویز کی طرف سے ریل کاروں سمیت اب تک ڈیڑھ درجن کے قریب گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کی جاچکی ہے، اب مزید گاڑیاں اپ گریڈ ہوں گی۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے علامہ اقبال ایکسپریس، خیبر ایکسپریس، اکبر ایکسپریس اور بہاوالدین زکریا ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کا بھی حکم دے دیا ۔ پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کا سفر جاری رہے گا۔








