صدر مملکت ممنون حسین کی ملائشیا کےلئے نامزد ہائی کمشنر نفیس زکریا اور سویڈن کےلئے نامزد سفیر احمد حسین دایو سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ملائشیا اور سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں قریبی دوست ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کے علاوہ عوامی اور ثقافتی تعلقات میں اضافہ کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے یہ بات ملائشیا کےلئے نامزد ہائی کمشنر نفیس زکریا اور سویڈن کےلئے نامزد سفیر احمد حسین دایو سے بات …

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ملائشیا اور سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں قریبی دوست ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کے علاوہ عوامی اور ثقافتی تعلقات میں اضافہ کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے یہ بات ملائشیا کےلئے نامزد ہائی کمشنر نفیس زکریا اور سویڈن کےلئے نامزد سفیر احمد حسین دایو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے ملائشیا کےلئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر نفیس زکریا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملائشیا پاکستان کا قریب ترین برادر ملک اور آسیان کا اہم رکن ہے جس کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان تجارتی توازن کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں اور مچھلی، گوشت اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ اور ان شعبوں میں پاکستان میں ملائشیا کی سرکاری و نجی سرمایہ کاری کے علاوہ مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر توجہ دیں۔

Leave a Reply