وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عالمی ادارہ صحت کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر(اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان بیماریوں اور معذوریوں سے نبرد آزما ہونے اور صحت کی خدمات کی برابری کی سطح پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، صحت سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے قومی صحت وژن پر کاربند ہیں۔ انہوں نے یہ بات …

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر(اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان بیماریوں اور معذوریوں سے نبرد آزما ہونے اور صحت کی خدمات کی برابری کی سطح پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، صحت سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے قومی صحت وژن پر کاربند ہیں۔ انہوں نے یہ بات ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیدروس ایڈہینوم گیبریواوسس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وفد کے ہمراہ منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے کو گذشتہ چار برسوں کے دوران صحت کے شعبہ میں اہم اصلاحات کی ہیں اور وزیراعظم کا قومی ہیلتھ پروگرام شروع کیا گیا ہے جو معاشرہ کے غریب ترین طبقہ کو صحت عامہ کی مفت معیاری خدمات فراہم کرتا ہے اور یہ ایک تاریخی اقدام ہے۔ وزیراعظم نے ادویات کے بہتر ریگولیٹری نظام، ادویات کی بارکوڈنگ، ڈرگ ٹیسٹنگ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق نگرانی اور بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں نمایاں بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے اور اس ضمن میں اس نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا اعتراف اعلیٰ ترین بین الاقوامی ٹیکنیکل فورموں پر بھی کیا گیا۔

Leave a Reply