پی آئی اے کو دوبارہ ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا، آئندہ ہفتہ میںبزنس پلان وفاقی کابینہ کی منظو ری کے لیے پیش کیا جا رہا ہے ، پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ سمیت تمام معاملات شامل ہیں،سردار مہتاب احمد خان اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن ( …
پی آئی اے کو دوبارہ ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا، سردار مہتاب احمد خان

مزید خبریں
پی آئی اے کو دوبارہ ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا، آئندہ ہفتہ میںبزنس پلان وفاقی کابینہ کی منظو ری کے لیے پیش کیا جا رہا ہے ، پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ سمیت تمام معاملات شامل ہیں،سردار مہتاب احمد خان
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن ( پی آئی اے)کو دوبارہ ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا ، آئندہ ہفتہ میںبزنس پلان وفاقی کابینہ کی منظو ری کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جس میں پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ سمیت تمام معاملات شامل ہیں۔ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پی آئی اے کے تمام طیاروں کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے اسلام آباد ائر پورٹ پر پی آئی اے کے پہلے بوئنگ 777 طیارے کی تزئین و آرائش کے بعد کراچی سے اسلام آباد آمد پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پی آئی اے نے اپنی انجینئرنگ سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے بوئنگ777 طیارہ کی مکمل طور پر دوبارہ سے تزئین و آرائش کر کے فضائی بیڑے میں شامل کر دیا ہے۔ اس طیارے کے بعدپی آئی اے کی موجودہ انجینئرنگ سہولیات کو استعمال کر کے تمام طیاروں کی تزئین کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ طیارے کے نئے سیٹ کورز، قالین کی تبدیلی اور باریک بینی سے صفائی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔








