وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین بڑی دیر سے عوامی اور اخلاقی طور پر نااہل ہیں، صرف قانونی کارروائی باقی ہے، جہانگیر ترین نے نہ صرف پیسوں بلکہ سیاست میں بھی جعلسازی کی، انھوں نے پیسے کی خاطر اپنے والدین، بھائیوں اور سسرالیوں کو عدالتوں میں گھسیٹا اور آج تک عدالتوں میں ان …

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین بڑی دیر سے عوامی اور اخلاقی طور پر نااہل ہیں، صرف قانونی کارروائی باقی ہے، جہانگیر ترین نے نہ صرف پیسوں بلکہ سیاست میں بھی جعلسازی کی، انھوں نے پیسے کی خاطر اپنے والدین، بھائیوں اور سسرالیوں کو عدالتوں میں گھسیٹا اور آج تک عدالتوں میں ان مقدمات کی سماعت چل رہی ہے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین ماضی میں شہباز شریف جسے محسن اورپرویز مشرف کے ساتھ جعلسازی کر چکے ہیں اب عمران خان کے ساتھ بھی جعلسازی ہی ہونی ہے کیونکہ عادت نہیں بدلتی۔ انھوں نے کہا کہ جس انسان نے پیسے کی خاطر اپنے والدین، بھائیوں اور سسرالیوں کو عدالتوں میں گھسیٹا اورآج تک عدالتوں میں ان مقدمات کی سماعت چل رہی ہے ایسا انسان کچھ بھی کر سکتا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جہانگیر ترین عدالت کو کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے زمین ٹھیکے پر لی اور پھر اربوں روپے کمائے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کسان جن سے جہانگیر ترین زمین ٹھیکے پر لیتے ہیں وہ تو بدحال ہیں لیکن جہانگیر ترین خوشحال ہیں، معلوم ہوتا ہے کہ جہانگیر ترین جس زمین کو ٹھیکے پر لیتے ہیں وہ سونا اگلتی ہے، عجب ہے کہ اتنا منافع کاشت کاری میں کیسے ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ ان کا اصل کردار عوام کے سامنے آئے۔

Leave a Reply