اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان سے تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔جس میں آسٹرین انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی(آئی سی ٹی) سرمایہ کار ڈاکٹر برن ہارڈ کلیم، کیتھی ربیل شامل ہیں۔ وفد کے اراکین نے وزیر کو اپنی اپنی متعلقہ کمپنی کے بارے میں بتایا اور پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے آئی سی ٹی شعبہ میں …
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان سے آئی سی ٹی سرمایہ کاروں کے تین رکنی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان سے تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔جس میں آسٹرین انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی(آئی سی ٹی) سرمایہ کار ڈاکٹر برن ہارڈ کلیم، کیتھی ربیل شامل ہیں۔ وفد کے اراکین نے وزیر کو اپنی اپنی متعلقہ کمپنی کے بارے میں بتایا اور پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے آئی سی ٹی شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انوشہ رحمان نے وفد کے اراکین کو بتایا کہ ان کی حکومت ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی میں تیزی کیلئے براڈ بینڈ کی تقسیم کے خاتمہ کیلئے ایکسیلریٹڈ ڈیجٹیلائزیشن پر کام کر رہی ہے۔ انوشہ رحمان نے کہا کہ آئی سی ٹی کے شعبہ میں تیز تر ترقی نے پاکستان کو بہت زیادہ منافع بخش منزل مقصود بنا دیا ہے۔ اسی لئے بہت سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار ہم سے رابطے کر رہے ہیں تاکہ وہ مشترکہ آئی سی ٹی ایجنڈا میں شامل ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پائیدار ترقی کیلئے ملک کے دور دراز دیہی علاقوں کو نیکسٹ جنریشن براڈ بینڈ رابطوں کے ذریعے ملانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس کیلئے یو ایس ایف فنڈ قائم کر رہا ہے اور 2018ءتک ملک کے 100 کی آبادی والے ہر گاﺅں کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی سے ملا دیا جائے گا۔








