اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس و ٹیکنالوجی کی تنظیم (کامسٹیک) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلامی سربراہ کانفرنس آستانہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرے۔ صدر مملکت ممنون حسین جو اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی (کامسٹیک)کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات بدھ کو ایک بریفنگ کے موقع پر کہی جو …
صدر مملکت ممنون حسین کی اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس و ٹیکنالوجی تنظیم کو ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس و ٹیکنالوجی کی تنظیم (کامسٹیک) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلامی سربراہ کانفرنس آستانہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرے۔ صدر مملکت ممنون حسین جو اسلامی تعاون تنظیم کی سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی (کامسٹیک)کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات بدھ کو ایک بریفنگ کے موقع پر کہی جو کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل شوکت حمید نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ انہیں دی۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ اسلامی دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کےلئے تعلیم و تحقیق کا فروغ ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں اسلامی دنیا میں ضروری تعلیمی و تحقیقی ادارے قائم کئے جائیں اور پہلے سے موجود اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔







