اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںانتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور فاٹا سمیت متعدد علاقوں میں کامیابی سے امن کو بحال کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک …
وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف کا انٹرویو میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںانتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور فاٹا سمیت متعدد علاقوں میں کامیابی سے امن کو بحال کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے قومی ایکشن پلان تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے سے تیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی کا اظہار ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، پاکستان خطہ میں امن کیلئے امریکہ کا پارٹنر تھا، جمہوریت کو مستحکم کرنے کا مطلب پاکستان کو مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے علاوہ پاکستان ہر شعبہ میں ترقی کر رہا ہے، دسمبر کے آخر تک کئی پاور پلانٹس آپریشنل ہو جائیںگے جس سے ملک میں لوڈ شیڈنگ میں مزید کمی آئے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں حصہ لے گی۔







