دو ہفتوں پر مشتمل پاک مصر مشترکہ دوطرفہ انسدادِ دہشت گردی مشق تھنڈر-II شروع ہو گئی ہےجو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان منعقد کی جا رہی ہے۔
پاک مصر مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق "تھنڈر-II” کا آغاز

مزید خبریں
راولپنڈی ۔6اپریل (اے پی پی):دو ہفتوں پر مشتمل پاک مصر مشترکہ دوطرفہ انسدادِ دہشت گردی مشق تھنڈر-II شروع ہو گئی ہےجو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان منعقد کی جا رہی ہے۔
پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشق اسپیشل آپریشنز اسکول، چیرات، پاکستان میں شروع ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور مصری فوج کی اسپیشل فورسز کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول چیرات نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔مشق میں شریک دستےبالخصوص انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کے انعقاد میں باہمی تجربات اور مہارتوں کے تبادلے سے فائدہ اٹھائیں گے۔








