وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بنوں میں نادرا کے دفتر کے باہر دہشت گرد حملے کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں نادرا کے دفتر کے باہر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل رفیع اللہ اور گل شاہ نور کے لئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں نادرا کے دفتر کے باہر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل رفیع اللہ اور گل شاہ نور کے لئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔