لاڑکانہ پولیس کی کارروائی ، 19 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد

لاڑکانہ۔ 06 اپریل (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکر لیا۔ دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاڑکانہ پولیس کا دڑی …

لاڑکانہ۔ 06 اپریل (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکر لیا۔ دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لاڑکانہ پولیس کا دڑی تھانے کی حدود بقاپور روڈ کے علاقے میں ملزمان سے مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا،

جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ زخمی ملزم کی شناخت مقصود جونیجو کے نام سے ہوئی ہے، جو حالیہ مجرمانہ وارداتوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خالد کلہوڑو، کامران بھٹو، محسن بھٹو، شجاعت علی، محمد شریف، کامران سومرو، الطاف کلوڑو، حاجی خان ، مہر بروہی، محمد ایوب تنیو، گل جان بروہی سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر کے دو کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔