اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے محمد نواز شریف کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کےلئے دن رات کام کر رہی ہے اور پاکستان کی ترقی سے متعلق محمد نواز شریف کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ جمعرات کو …
پاکستان کی ترقی سے متعلق محمد نواز شریف کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے محمد نواز شریف کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کےلئے دن رات کام کر رہی ہے اور پاکستان کی ترقی سے متعلق محمد نواز شریف کے وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو سیاست سے بےدخل کرنے کا مخالفین کا منصوبہ کسی صورت مکمل نہیں ہو گا اور نہ ہی ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت محمد نواز شریف اور ان کے خاندان سے عداوت میں تمام حدیں پار کر چکی ہے جس سے ملک کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس امر کا ہے کہ ملک کے مفاد میں سوچے بغیر عمران خان اور ان کے ساتھ پاکستانی سیاسی صورتحال اور معیشت سے متعلق منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔







