موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں واقع ہونے والی تباہ کاریوں اور ان سے نمٹنے کی ترکیبوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا نا گزیر ہے, وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں واقع ہونے والی تباہ کاریوں اور …
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان

مزید خبریں
موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں واقع ہونے والی تباہ کاریوں اور ان سے نمٹنے کی ترکیبوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا نا گزیر ہے, وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی حدت کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں واقع ہونے والی تباہ کاریوں اور ان سے نمٹنے کی تیاری کے لیے مختلف ترکیبوں سے متعلق ملکی سطح پر ہر طبقہ کے لوگوں خاص طور پر غریب اور کسانوں میں آگاہی پیدا کرنا نا گزیر ہے۔ اقوامِ متحدہ کے زیرِانتظام دنیا بھر میں ہر سال 13 اکتوبر کو منائے جانے والے آفتوں میں کمی لانے کے عالمی دن کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشاہداللہ خان نے کہا کہ عالمی سطح پر ماہرین کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ لوگوں کی جانوں اور ان کے ذریعہ معاش کو موسمیاتی تباہکاریوں کے اثرات سے بچانے کےلئے مختلف تکنیکیوں کے متعلق آگاہی پیداکرنا پہلا اور اہم اقدام ہے۔ آفتوں میں کمی لانے کاعالمی دن ہر سال 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ دن آفتوں سے محفوظ گھر، نقل مکانی سے نجات کے موضوع کے تحت منایا جارہا ہے۔







