پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مزارِ قائد پر حاضری دی

کراچی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے نو منتخب سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے جمعرات کو مزارِ قائد پر حاضری دی۔ مزارِ قائد آمد پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بانی پاکستان کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے …

کراچی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے نو منتخب سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے جمعرات کو مزارِ قائد پر حاضری دی۔ مزارِ قائد آمد پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بانی پاکستان کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرا ت درج کرتے ہوئے نیول چیف نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ قائد کے سنہری اصول ہمارے لئے مشعل ِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جو درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے میں ہمیشہ قوم کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار اور پاک بحریہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی نیول چیف کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply