اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکہ نے ہر سطح پر دوطرفہ رابطے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے جمعرات کو یہاں دونوں ملکوں کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران پایا گیا۔ امریکی وفد کی قیادت صدر ٹرمپ کی نائب معاون اور قومی سلامتی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاءلیزا …
پاکستان اور امریکہ کا ہر سطح پر دوطرفہ رابطے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور امریکہ نے ہر سطح پر دوطرفہ رابطے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے جمعرات کو یہاں دونوں ملکوں کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران پایا گیا۔ امریکی وفد کی قیادت صدر ٹرمپ کی نائب معاون اور قومی سلامتی کونسل کی سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاءلیزا کرٹس جبکہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ پاکستانی وفد کی قیادت کر رہی تھیں۔ امریکی وفد میں قائمقام نائب سیکرٹری خارجہ الیس ویلز، قائمقام نائب سیکرٹری دفاع ڈیوڈ ہیلوے اور دفتر خارجہ و دفاع کے دیگر اعلیٰ حکام سمیت پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کے حکام جبکہ پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام شامل تھے۔ امریکی وفد نے افغانستان اور خطہ میں امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے دوطرفہ تعلقات کی بحالی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا پاکستان کے ساتھ تعاون کا طویل ریکارڈ موجود ہے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغان تنازعہ کے پرامن حل کیلئے تمام علاقائی و دوطرفہ میکنزم میں پاکستان کی فعال شرکت کے عزم کا اعادہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے امریکی وفد کو پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں اور سرحد پار سے مسلسل حملوں کے حوالہ سے پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز کی جانب سے بےگناہ کشمیریوں پر تشدد، مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف سے امریکی وفد نے خیر سگالی ملاقات بھی کی۔







