اسلام آباد مذاکرات ،وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ملکی و غیر ملکی میڈیا کے لئے بہترین انتظامات
اسلام آباد مذاکرات ،وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ملکی و غیر ملکی میڈیا کے لئے بہترین انتظامات

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ملکی و غیر ملکی میڈیا کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق صحافیوں کو میڈیا سینٹر تک لانے کے لیے شٹل سروس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اس موقع پر فول پروف سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ میڈیا نمائندگان کی سہولت کے لیے مکمل کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔