لاہور۔13اپریل (اے پی پی):فیصل آباد کے علاقے کھڑریانوالہ میں شوہر کے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے افسوسناک واقعے کا آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لے لیا۔ترجمان پولیس کیمطابق آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کو فوری طور …
آئی جی پنجاب کا فائرنگ سے بیوی اور دو بیٹیوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس

مزید خبریں
لاہور۔13اپریل (اے پی پی):فیصل آباد کے علاقے کھڑریانوالہ میں شوہر کے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے افسوسناک واقعے کا آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لے لیا۔ترجمان پولیس کیمطابق آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔سی پی او فیصل آباد کے مطابق واقعہ کے بعد سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔








