وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چلاس کے علاقے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت.جام شہادت نوش کرنے والے 3 اہلکاروں کو خراج عقیدت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چلاس کے علاقے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت.جام شہادت نوش کرنے والے 3 اہلکاروں کو خراج عقیدت

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چلاس کے علاقے میں افیون کی کاشت تلف کرنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔وزیر داخلہ نے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے زخمی ڈی ایس پی اور دیگر کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔