وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات کیلئے سہولت فراہم کرنے پر جاپان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کی جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے ساتھ انتہائی گرمجوش اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد مذاکرات کیلئے سہولت فراہم کرنے پر جاپان سے اظہار تشکر

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات کیلئے سہولت فراہم کرنے پر جاپان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کی جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے ساتھ انتہائی گرمجوش اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ-ایران جنگ بندی اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کو سہولت فراہم کرنے میں کردار پر میں نے جاپان کی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امن اور استحکام کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان-جاپان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








