لاہور۔14اپریل (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا 16 واں سینڈیکیٹ اجلاس منگل کو منعقدہوا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر علی چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری سدرہ سلیم اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب،رکن پنجاب اسمبلی الیاس چنیوٹی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم اشرف و مخیر حضرات نے شرکت کی جبکہ وائس چانسلرنے ادارہ جاتی …
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا 16 واں سینڈیکیٹ اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔14اپریل (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا 16 واں سینڈیکیٹ اجلاس منگل کو منعقدہوا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر علی چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری سدرہ سلیم اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاونٹس حماد الرب،رکن پنجاب اسمبلی الیاس چنیوٹی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم اشرف و مخیر حضرات نے شرکت کی جبکہ وائس چانسلرنے ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم اشرف نے ہسپتال امور سے آگاہ کیا۔وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے پروفیسر محمد اشرف و دیگر محکمہ جات کے افسران و سینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈاز کے مندرجات پیش کئے۔اس دوران فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے 15 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں الائیڈ ون ہسپتال اور الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کیلئے سکیورٹی و جینیٹوریل سروسز کے کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال کیلئے جینیٹوریل سروسز کے کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کیلئے لیب کٹس اور لیکوئیڈ آکسیجن کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی،مختلف پوسٹوں پر یونیورسٹی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی اور شعبہ ڈرماٹولوجی اور میڈیکل ریڈیولیجیکل ڈائیگنازز میں پوسٹ گریجویٹ کی سیٹوں میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی لانا چاہتے ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا، سرکاری ہسپتالوں کے معاملات کے حل کیلئے طبی درسگاہوں کے سینڈیکیٹ اجلاس متواتر کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کو معیاری ریسرچ پروان چڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے طبی تعلیم اور صحت سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کے ٹیکسوں سے بنائے گئے سرکاری ہسپتالوں کو صحت کی بہترین علاج گاہیں بنانا ہمارا عزم ہے۔








