پاکستان کو دنیا بھر میں امن اور بات چیت کے فروغ میں تعمیری کردار کے لیے سراہا جا رہا ہے،

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاکستان عالمی منظرنامے پر مثبت تبدیلی اور اعتماد کا مظہر ہے

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاکستان عالمی منظرنامے پر مثبت تبدیلی اور اعتماد کا مظہر ہے،کئی دہائیوں سے جاری منفی بیانیہ آج بدل رہا ہے اور دنیا یہ تاثر قبول نہیں کررہی کہ پاکستان کوئی تنگ نظر ملک ہے۔ جمعرات کو ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں امن اور بات چیت کو فروغ دینے میں اپنے تعمیری کردار کے لیے پہچانا اور سراہا جا رہا ہے۔پاکستان یہ ثابت کررہا ہے کہ وہ موثر سفارتکاری کے ذریعے عالمی تناؤ کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ہماری متوازن اور ذمہ دارانہ قیادت تناؤ بھرے عالمی ماحول میں معنی خیز فرق پیدا کرسکتی ہے۔