اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر ملازمین کے فری یونٹ کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن کا پاور سیکٹر ملازمین کے فری یونٹ کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ فیصلے کا خیر مقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر ملازمین کے فری یونٹ کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ معززعدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا، فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز ہمیں عطا فرمایا، انشاءاللہ ہر وہ اقدام ضرور کریں گے جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہو۔








