ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پن بجلی کی پیداوار 1800میگاواٹ تھی جو کل رات ڈیموں سے زیادہ پانی کے ریلیز کی وجہ سے 4100میگاواٹ پر پہنچ گئی ۔
ڈیموں سے زیادہ پانی کے ریلیز کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار 4100میگاواٹ پر پہنچ گئی ، ترجمان پاور ڈویژن

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پن بجلی کی پیداوار 1800میگاواٹ تھی جو کل رات ڈیموں سے زیادہ پانی کے ریلیز کی وجہ سے 4100میگاواٹ پر پہنچ گئی ۔ ترجمان پاور ڈویژن نے بدھ اور جمعرات (16، 17 اپریل ) کی رات بجلی کی صوتحال بارے جاری بیان میں کہا کہ کل رات ملک سے ڈیموں سے سے پانی کے اخراج میں اضافہ ہوا، کل رات کُل 30000کیوسک پانی ریلیز ہوا جبکہ گزشتہ رات 8000کیوسک پانی ریلیز ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ پانی کے اخراج سے کل رات 2300میگاواٹ پن بجلی پیداوار میں اضافہ ہوا، گزشتہ رات پن بجلی کی پیداوار 1800میگاواٹ تھی جو کل رات زیادہ پانی کے ریلیز کی وجہ سے 4100میگاواٹ پر پہنچ گئی۔
پن بجلی کے اضافہ سے ملک سے جنوب سے 400 میگاواٹ لانے میں بھی مدد ملی کیونکہ سینٹر میں زیادہ بجلی کی وجہ استحکام کے مسائل کم ہوئے، ملک کے کسانوں بھائیوں کی طرف سے پانی کی زیادہ ڈیمانڈ سے پن بجلی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کل رات لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ 6گھنٹے سے کم ہو کر 2.5اور 3گھنٹے رہا، ایل این جی کی جلد دستیابی اور پن بجلی کی پیداوار بڑھنے سے لوڈ مینجمنٹ کا عارضی مسئلہ ختم ہو جائے گا۔








