ذیقعد 1447 ہجری کا نیا چاند 17 اپریل کو شام 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے،سپارکو

ذیقعد 1447 ہجری کا نیا چاند 17 اپریل کو شام 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے،سپارکو

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)نے اعلان کیا ہے کہ ذیقعد 1447 ہجری کا نیا چاند 17 اپریل کو شام 4 بج کر 52 منٹ (پاکستان کے معیاری وقت) پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔ 18 اپریل کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگی جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان تقریباً 81 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔

ان فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 18 اپریل کی شام ذیقعد کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت روشن ہیں۔ اس طرح یکم ذیقعد 1447 ہجری 19 اپریل (اتوار) کو ہونے کا امکان ہے ۔ تاہم، چاند نظر آنے اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں اور مشاہدات کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔